پیاز کھانے کی وجہ منہ میں بدبو ہو تو گھر پر نماز پڑھنا کیسا ہے؟
Question S. No. #13
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام کہ پیاز کھانے سے منہ میں بدبو آرہی ہو تو کیا ایسی صورت حال میں مسجد کے علاوہ نماز پڑھ یا پڑھا سکتا ہے؟ بحوالہ جواب سے نواز دیں۔
سائل: غلام یسین عطاری، گجرات
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
الجواب:
منہ میں بدبو ہونے کی صورت میں گھر پر نماز پڑھنا بھی مکروہ ہے، اور ایسی صورت میں مسجد کا داخلہ حرام جیسا کہ فتاویٰ رضویہ میں ہے :
منہ میں بدبو ہونے کی حالت میں نماز مکروہ ہے اور ایسی حالت میں مسجد میں جانا حرام ہے جب تک منہ صاف نہ کرے، اور دوسرے نمازی کو ایذا پہنچنی حرام ہے، اور دوسرا نمازی نہ بھی ہو تو بدبو سے ملائکہ کو ایذا پہنچتی ہے، حدیث میں ہے :
إنَّ المَلائكةَ تتَأذّى ممّا يَتأذّى منه بَنو آدَمَ
ترجمہ: ملائکہ کو ہر اس شے سے اذیت ہوتی ہے جس سے بنی آدم کو اذیت پہنچتی ہے۔
(فتاویٰ رضویہ ج: ٧ ص: ٣٨٥، رضا فاؤنڈیشن، لاہور)
واللہ تعالیٰ اعلم
كتبه:
بلال رضا عطاری
متعلم:
جامعۃ المدینہ نیپال
الجواب صحیح:
مفتی وسیم اکرم الرضوی المصباحی
۱۲ شوال المکرم ۱۴۴۲ھ
0 آپ کے تاثرات/ سوالات: