Headlines
Loading...
اللہ تعالیٰ کے لیے فرماتے ہیں استعمال کرنا کیسا ہے؟

اللہ تعالیٰ کے لیے فرماتے ہیں استعمال کرنا کیسا ہے؟

Question S. No. #52

(ماخوذ از فتاویٰ شارح بخاری ج:۱، ص:۱۳۴-۱۳۵، کتاب العقائد، عقائد متعلقہ ذات و صفات الہیہ)

سوال: (۱)اللہ تعالی کے لیے لفظ ”فرماتے ہیں“ استعمال کرنا جائز ہے یا نہیں؟

(۲)سنی علما کہتے ہیں کہ اللہ تعالی کے لیے لفظ ”فرماتے ہیں“ استعمال جائز نہیں، مگر سنی علما کی کتابوں میں بہت جگہ الله تعالی کے لیے لفظ ”فرماتے ہیں“ استعمال ہے، کیا یہ کتابیں پڑھنا درست ہے یا نہیں؟
سائل: بشیر احد قادری، سلطانی مسجد کارواڑ کرناٹک
۱۲ ربیع الاول ۱۴۱۴ھ

الجواب : (۱)بہ نیت تعظیم درست ہے لیکن احتياط اس میں ہے کہ بہ ہمہ وجوہ شان یکتائی ظاہر کرنے کے لیے واحد کا صیغہ استعمال کیا جائے۔ یہی مسلمانوں میں رائج ہے۔ مسلمانوں میں جوطریقہ رائج ہوا اور اس میں کوئی شرعى خرابی نہ ہو اس کے خلاف کرنا شورش پھیلانا ہے۔ اس لیے ”اللہ عزوجل فرماتے ہیں“ کہنے سے احتراز چاہیے۔

دیوبندی اکابر واحد کا صیغہ استعمال کرتے تھے۔ اصاغر نے مسلمانوں میں شورش پھیلانے کے لیے جمع کا صیغہ استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔ اہل سنت کو اس سے احتراز چاہیے۔ واللہ تعالی اعلم

(۲) جس نے اسے ناجائز کہا، یہ وہ جانے اور جہاں تک مجھے معلوم ہے، سنی عالم کی کسی کتاب میں ”اللہ عزوجل فرماتے ہیں“ نہیں ہے، ہاں نئے دیوبندیوں کی کتابوں میں ہے۔ واللہ تعالی اعلم۔

0 آپ کے تاثرات/ سوالات:

Kya Aap Ko Malum Hai? Al-mufti Ke Tamam Fatawa Haq Aur Sahi Hain, Zimmedar Muftiyane Kiram ki Nigrani Men Jari Kiye Jate hain aur Bila Jhijak Amal Ke Qabil Hain, Aap Se Guzarish Hai Ke Al-mufti Ke Fatawa Zyada se zyada Share Karen Aur Sawab Ke Mustahiq Bane.