Question S. No. #41
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
زمین جو پیشاب وغیرہ سے ناپاک ہوگئی ہو تو اس کی مٹی کھود کر پاک کیا جائے گا اُس زمین کو، یا اس کے علاوہ کوئی اور طریقہ بھی ہے؟
المستفتی: جامی رضا
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
الجواب:
پاک کرنے کے لیے کھودنا ضروری نہیں، زمین اگر سوکھ جائے اور نجاست کا اثر جاتا رہے تو پاک ہوجائے گی۔ خواہ ہوا سے سوکھی ہو یا دھوپ سے یا آگ سے۔ البتہ اس جگہ سے تیمم جائز نہیں، ہاں نماز پڑھ سکتے ہیں۔
الجوھرۃ النیرۃ میں ہے:
وإذا أصابت الأرض نجاسة فجفت بالشمس وذهب أثرها جازت الصلاة على مكانها۔
عالمگیری میں ہے:
الأرض تطهر باليبس و ذهاب الأثر للصلاة لا للتيمم هكذا في الكافي ولا فرق بين الجفاف بالشمس والنار و الريح و الظل. ( الفتاوى الهندية، ج1، ص: 49، كتاب الطهارة، باب النجاسة و أحكامها)
بہار شریعت میں ہے:
ناپاک زمین اگر خشک ہو جائے اور نَجاست کا اثر یعنی رنگ و بو جاتا رہے پاک ہو گئی، خواہ وہ ہوا سے سوکھی ہویا دھوپ یا آگ سے مگر اس سے تیمم کرنا جائز نہیں نماز اس پر پڑھ سکتے ہیں ۔
(بہار شریعت ج:۱، ص: ۴۰۱، مطبوعہ دعوت اسلامی)
واللہ تعالیٰ اعلم
كتبه:
کمال احمد العطاری المصباحی
۲ ذو القعدۃ الحرام ۱۴۴۲ھ
0 آپ کے تاثرات/ سوالات: