بکری کی عمر ایک سال ہونے میں سات دن کم ہوں تو کیا قربانی ہوجائے گی؟
Question S. No. #74
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین مسٔلہ ذیل میں کہ زید کی بکری سولہ یا سترہ ذی الحجہ کو بچہ دی یعنی امسال(اس سال) بقرعید کے ایک ہفتے بعد تو کیا اس بچے کی قربانی آئندہ سال کی جاسکتی ہے جب کہ ایک سال میں ایک ہفتہ کم ہو رہا ہے آئنده بقر عید تک جواب مفصل تحریر کریں۔
المستفتی: محمد جبرئیل تنویری، پورب محلہ قصبہ انول، پوسٹ قصبہ انول گورکھپور
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
جواب: ایک هفتہ کی کمی تو زیادہ ہے، بکری کی عمر میں سال بھر میں ایک دن کی بھی کمی ہوتو قربانی جائز نہ ہوگی۔
عالمگیری میں ہے:
حتى لو ضحی باقل من ذلك شيا لا يجوز(ج٥،ص٤٥٣)
مذکورہ مقدار سے کچھ بھی کم ہوتو قربانی جائز نہ ہوگی۔ واللہ تعالی اعلم
کتبہ:
عبدالمنان اعظمی شمس العلوم گھوسی
[ فتاوی بحرالعلوم، کتاب الاضحیہ،ج:٥،ص: ۲۰۳]
0 آپ کے تاثرات/ سوالات: