Question S. No. #75
سوال: زید مالک نصاب ہے خصى کی قربانی ہميشہ کرتا ہے۔ اگر اس خصى کو دوسرے کے نام قربانی کرے اور اپنے نام نہ کرے تو جس کے نام قربانی کرے ادا ہوگی یانہیں؟
المستفتی: سید اشفاق حسین، موضع مجھورا ڈاک خانہ ہرپر، ضلع گورکھپور
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
جواب: قربانی دوسرے کے نام ہوجائے گی لیکن نصاب کا مالک جس پر قربانی واجب تھی اگر اس نے اپنے نام کی قربانی نہ کی تو اس کا وجوب اس کے اوپر رہ جائے گا۔ واللہ تعالی اعلم
کتبہ: عبدالمنان اعظمى خادم دارالافتاء دار العلوم اشرفیہ مبارک پور اعظم گڑھ
[فتاویٰ بحر العلوم، كتاب الاضحية، ج:۵، ص:۱۸۴]
0 آپ کے تاثرات/ سوالات: