کیا حاملہ جانور کی قربانی ہوجائے گی؟

Question S. No. #80

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے میں کہ بکری کی قربانی کی گئی، اس کے شکم سے دو چھوٹے چھوٹے بچے نكلے، یہ معلوم نہیں تھا کہ یہ گابھن ہے۔ ایسی صورت میں قربانی ہوئی يا نہیں اور ايسی بکری کا گوشت کھانا جائز ہے یا نہیں؟
المستفتی: نور الہدی، شمس العلوم، گھوسی

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

الجواب: صورت مسئولہ میں قربانی ہوگئی اور ایسی قربانی کے گوشت کھانے میں شرعاً قباحت نہیں. واللہ تعالی اعلم
کتبہ: عبدالمنان اعظمی
خادم دارالافتاء دارالعلوم اشرفیہ، مبارکپور اعظم گڑھ

(ماخوذ از فتاویٰ بحر العلوم، كتاب الاضحية، ج:5، ص: 202)

ایک تبصرہ شائع کریں