سوالات عقائد
عقائد متعلقہ ذات و صفات الٰہی
خدا کو ظالم کہنے والے پر شریعت کا کیا حکم ہے؟
Question S. No. #65
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین مسائل ذیل میں کہ زید تقریر میں بہکی بہکی باتیں کرتا ہے، جیسے تمہارے خاندان میں تو کوئی تقریر کرنا جانتا ہی نہیں تم تقریر کو کیا سمجھو گے
کبھی کہتا ہے یہاں کا مسلمان کتا اور سور ہے، خدا ظالم ہے، رسول کون ہے؟ اکثر لوگوں کی شکوہ شکایت کرتا ہے حتی کہ علمائے کرام کی غيبت سے بھی باز نہیں رہتا، وغیرہ وغیرہ۔ اس میں شرع کا کیا حکم ہے؟
المستفتی:
محمد رحمت علی قادری انصاری، بيرہ
۲۰ شوال المکرم ۱۳۹۹ھ
الجواب : يہ شخص بلاشبہ کافر و مرتد ، اسلام سے خارج ہے۔ واللہ تعالی اعلم بالصواب۔
کتبہ: شارح بخاری مفتی شریف الحق امجدی علیہ الرحمہ
(ماخوذ از فتاویٰ شارح بخاری کتاب العقائد، ج:1، ص: 164، عقائد متعلقہ ذات وصفات الٰہی)
0 آپ کے تاثرات/ سوالات: