Question S. No. #100
سوال:
مرغی کا انڈا بیچنے والے سے انڈا خریدا گیا اور توڑنے پر خراب نکلا تو انڈا بیچنے والے پر اس کی قیمت واپس کرنا ضروری ہے نہیں؟
سائل:
واحد علی رحمانی
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
الجواب:
انڈا خراب نکلا تو بیچنے والے پر اس کی قیمت واپس کرنا فرض ہے، اگر واپس نہیں کرے گا تو حق العبد میں گرفتار ہوگا۔
بہار شریعت میں ہے:
خریدا، توڑا تو گندہ نکلا، کل دام واپس ہونگے کہ وہ بیکار چیز ہے بیع کے قابل نہیں۔
اور در مختار مع شامی میں ہے:
شرى نحو بيض و بطيخ فكسره فوجده فاسدا ينتفع به فله نقصانه وإن لم ينتفع به أصلا فله كل الثمن لبطلان البيع. اه
اور اسی طرح فتاویٰ عالمگیری میں بھی ہے۔ وھو تعالیٰ اعلم
(ماخوذ از فتاویٰ برکاتیہ، ج 1، ص: 263)
کتبہ:
فقیہ ملت مفتی جلال الدین احمد امجدی علیہ الرحمہ
Mashallah Allah pak mazeed barkaten ata kare
جواب دیںحذف کریں