کیا حضور علیہ السلام کے جسم مبارک سے لگا ہوا زمین کا حصہ کعبے سے افضل ہے

Question S. No. #102

سوال: کیا یہ عقیدہ حق ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے جسم مبارک سے زمین کا جو حصہ لگا ہوا ہے وہ کعبہ شریف افضل ہے۔
سائل: سید محمد اختر چشتی، پھپھوند شریف

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

الجواب: سرکار اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے جسم انور سے زمین کا جو حصہ لگا ہوا ہے وہ کعبہ شریف سے بلکہ عرش و کرسی سے بھی افضل ہے۔ گے شک یہ عقیدہ حق ہے۔ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان بریلوی علیہ الرحمۃ والرضوان تحریر فرماتے ہیں کہ تربت اطہر یعنی وہ زمین کہ جسم انور سے متصل ہے کعبہ شریف بلکہ عرش سے بھی افضل ہے۔ (فتاویٰ رضویہ ج: 4، ص: 687)

اور در مختار مع شامی میں ہے:

ما ضم أعضاءه عليه الصلاة والسلام فإنه أفضل مطلقا حتى من الكعبة والعرش والكرسي اه‍. [ابن عابدين ,الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) ,2/626] وهو تعالى أعلم
کتبہ: فقیہ ملت مفتی جلال الدین احمد امجدی علیہ الرحمہ

(ماخوذ از فتاویٰ فیض الرسول، ج 1، ص: 11)

ایک تبصرہ شائع کریں