دیوالی ہولی کے موقع پر کمپنیوں کے ملازمین کے لیے ما تحت افراد کو تحفے دینا کیسا؟
Question S. No. #115
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
حضور مفتی صاحب قبلہ!
کیا فرماتے ہیں علماے دین و مفتیان شرع متین ہم بینک میں کام کرتے ہیں ہماری پوسٹ تھوڑی اوپر کی ہے تو دیوالی و غیرہ کے موقع پر اپنے اعلیٰ ادھیکاریوں کے آرڈر پر ورکروں کو تحفے بھی دینا پڑ جاتے ہیں، جن کے پیسے بعد میں ہمیں اوپر سے مل جاتے ہیں، ہم اپنے ان دونوں کاموں کو نہایت برا جانتے ہیں، مگر بینکوں کمپنیوں کے حالات کی وجہ سے ایسا کر نا پڑ جاتا ہے، اس پر کیا حکم ہوگا۔
المستفتی: ایم ایس خان، منڈاؤلی، لکشمی نگر، دہلی، ۹۲
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
الجواب بعون الملک الوہاب:
اس مال کو اعلی حکام کی امانت سمجھ کر ماتحت افراد تک پہنچا دیں اس سے صرف نظر کرتے ہوے کہ کس غرض سے آیا ہے۔ والله تعالى اعلم
كتبه:
محمد اکمل اشفاقی مصباحی
المتدرب علی الافتاء بالجامعۃ الاشرفیۃ
۵ جمادی الآخرہ ۱۴۴۳ھ
الجواب صحیح:
مفتی نظام الدین الرضوی المصباحی دامت برکاتہم العالیہ
0 آپ کے تاثرات/ سوالات: