Headlines
Loading...
مسجد کا متولی بننے کے شرائط کیا ہیں؟

مسجد کا متولی بننے کے شرائط کیا ہیں؟

Question S. No. #112

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

حضورِ والا عرض ہے کہ مسجد کے ذمّہ دار یا متولی بننے کے لئے کیا کُچھ شرائط ہیں اگر ہیں تو کیا کیا؟

المستفتی: محمد اکبر رضا قادری رضوی
ساکن چندوار، کولہا وایا کشن گنج، ضلع پورنیہ، بہار

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

الجواب بعون الملک الوہاب:

مسجد یا کسی بھی وقف کے متولی کے لئے چند شرائط ہیں:
♦ متولی امانت دار ہو۔
♦ وقف کا کام کرنے پر قادر ہو ،خواہ خود کرے یا کسی سے کرائے۔
♦ عاقل ہونا۔
♦ بالغ ہونا۔

رد المحتار میں ہے:

ولا یولي إلا أمين قادر بنفسه أو بنائبه، .......و يشترط للصحة بلوغه و عقله لا حريته و إسلامه. [ابن عابدين، الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار)، ٣٨٠/٤]

يعنی متولی امین ہو، وقف کا کام کرنے پر قادر ہو، خواہ خود کرے یا اپنے نائب سے کرائے، اور اس کی صحت کے لئے بالغ و عاقل ہونا بھی شرط ہے، آزاد و مسلمان ہونا شرط نہیں۔

بہار شریعت میں ہے:

متولی ایسے کو مقرر کرنا چاہیے جو امانت دار ہو اور وقف کے کام کرنے پر قادر ہو خواہ خود ہی کام کرے یا اپنے نائب سے کرائے اور متولی ہونے کے لیے عاقل بالغ ہونا شرط ہے۔ [بہار شریعت، ج: ۲، ص: ۵۷۵، مطبوعہ مکتبہ المدینہ، دعوتِ اسلامی] واللہ تعالیٰ اعلم۔
كتبه:
نظیر احمد قادری
متعلم: دار الافتا مرکز تربیت افتا اوجھا گنج بستی یوپی
۲۴ جمادی الاولیٰ ۱۴۴۳ھ
الجواب صحیح:

0 آپ کے تاثرات/ سوالات:

Kya Aap Ko Malum Hai? Al-mufti Ke Tamam Fatawa Haq Aur Sahi Hain, Zimmedar Muftiyane Kiram ki Nigrani Men Jari Kiye Jate hain aur Bila Jhijak Amal Ke Qabil Hain, Aap Se Guzarish Hai Ke Al-mufti Ke Fatawa Zyada se zyada Share Karen Aur Sawab Ke Mustahiq Bane.