قرض دینے والا لاپتہ ہوجائے تو قرض کیسے ادا کیا جائے؟
Question S. No. #121
سوال:
کیا فرماتے ہیں مفتیان دین وملت اس مسئلہ میں کہ زید نے بکر سے ایک سو پچاس روپے قرض لیے۔ پھر بکر لاپتہ ہو گیا اسے بہت تلاش کیا گیا مگر سراغ نہ ملا تو اب زید قرض سے کس طرح بری الذمہ ہو؟ بينوا توجروا
المستفتی:
منور حسین، باری پیدہ (اڑیسہ)
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
الجواب:
جب یہ نہیں پتہ چل رہا ہے کہ بکر کہاں چلا گیا۔ اس صورت میں اگر اس کے کسی وارث کا سراغ مل سکے تو رقم اسی کے سپرد کر دیں اور اگر یہ بھی نہ ہو سکے تو بکر کو ثواب ملنے کی نیت سے ایک سو پچاس روپے صدقہ کردیں اس طرح زید قرض سے بری الذمہ ہو جاۓ گا۔ والله تعالى اعلم
(ماخوذ از فتاوی فقیہ ملت، ج: 2، ص: 201)
کتبہ:
فقیہ ملت مفتی جلال الدین احمد امجدی علیہ الرحمۃ و الرضوان
0 آپ کے تاثرات/ سوالات: