لوٹا ناپاک ہو جائے تو اس کی ٹونٹی کیسے پاک ہوگی؟

لوٹا ناپاک ہوجائے تو اس کی ٹونٹی کیسے پاک ہوگی؟

Question S. No. #119

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ اگر لوٹا ناپاک ہو گیا اور اس کی ٹونٹی اندر سے دھوئی نہیں جاسکتی ، اس صورت میں لوٹا پاک ہو جائے گا یا نہیں؟ بينوا توجروا
سائل: مصطفی علی خاں، بریلی

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

الجواب: ٹونٹی میں سے لوٹا [بھر کر پانی] ابالنے سے جب پانی بہہ جائے گا، تو اثر نجاست نہ رہے گا، ٹونٹی بھی پاک ہو جائے گی ۔والله تعالى اعلم
کتبہ:
شہزادۂ اعلیٰ حضرت حضور مفتی اعظم مصطفیٰ رضا خان علیہ الرحمۃ والرضوان

(ماخوذ از فتاوی مفتی اعظم، ج: 2، ص: 221)

ایک تبصرہ شائع کریں