Question S. No. #124
سوال:
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام مندرجہ ذیل مسئلہ میں کہ مسلمانوں کو دلالی کی قسم کھانا، دو مسلمانوں کے مابین جھوٹ بول کر اور حلفیہ بیان دے کر بیع [سودا] کرانا یہ عمل کیسا ہے؟
بینوا توجروا
المستفتی:
محمد قاسم موضع بھیرو پور، بہتی پور ،ضلع امبیڈکر نگر
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
الجواب:
دلالی کا اگر یہ مطلب ہے کہ بائع اور مشتری سے بچانے اور خریدوانے [بیچنے اور خریدنے میں مدد کرنے] کی اجرت لیتا ہے تو یہ جائز ہے۔ البتہ جھوٹی قسم کھا کر جھوٹ بول کر بیع [سودا] کرانا حرام و نا جائز ہے۔ قرآن و حدیث میں جھوٹوں پر اللہ تعالی کی لعنت آئی ہے۔ والله تعالى اعلم
(ماخوذ از فتاوی فقیہ ملت، ج: 2، ص: 190)
کتبہ:
فقیہ ملت مفتی جلال الدین احمد امجدی علیہ الرحمہ
0 آپ کے تاثرات/ سوالات: