Fatwa No. #133
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علماے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ جب کہیں پر کوئی روڈ ایکسیڈنٹ میں ٹرک پلٹ جاتا ہے تو اس میں بھرا ہوا سامان (تیل، پیٹرول مچھلی) وغیرہ اطراف کی عوام لوٹنے لگ جاتی ہے۔
تو کیا ایسا کرنا جائز ہے؟ اور جو مال انھوں نے اس طرح حاصل کیا، کیا وہ حلال ہوگا؟
المستفتی: محمد امن عطاری، کوٹہ
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
الجواب بعون الملک الوہاب:
مالک کی رضا مندی کے بغیر اس طرح لوٹنا ناجائز و حرام ہے اور حاصل شدہ مال بھی خبیث و حرام ہے۔ والله تعالیٰ اعلم
كتبه:
محمد شہباز انور البرکاتی المصباحی
اتردیناج پور، بنگال، ہند
۱۴ رجب المرجب ۱۴۴۳ھ
صح الجواب:
حضور فقیہ النفس مناظر اہل سنت مفتی محمد مطیع الرحمن رضوی دامت برکاتھم العالیہ
0 آپ کے تاثرات/ سوالات: