صدقہ فطر کے مسائل
کیا عید کا دن آنے سے پہلے صدقۂ فطر ادا کرسکتے ہیں؟
Fatwa No. #139
سوال:
عید کا دن آنے سے پہلے اگر صدقۂ فطر ادا کر دیا جائے تو جائز ہے یا نہیں؟
المستفتی:
محمد حسن، محلہ باغیچہ، التفات گنج، ضلع فیض آباد
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
الجواب بعون الملک الوہاب:
عید کا دن آنے سے پہلے ماہ رمضان میں بلکہ ماہ رمضان سے پہلے بھی صدقۂ فطر ادا کر دیا تو جائز ہے۔
فتاویٰ عالمگیری میں ہے:
وإن قدموها على يوم الفطر جاز، ولا تفضيل بين مدة، ومدة، وهو الصحيح. [الفتاوى الهندية، 1/192]
کتبہ:
جلال الدین احمد الامجدی
[فتاوی فیض الرسول ج: 3، ص: 132]
0 آپ کے تاثرات/ سوالات: