کرتا قمیص شیروانی کا بٹن لگائے بغیر نماز پڑھنا مکروہ تنزیہی ہے یا تحریمی؟
Fatwa No. #144
سوال:
کرتا قمیص شیروانی کا بٹن لگائے بغیر نماز پڑھنا مکروہ ہے۔ اگر مکروہ ہے تو تنزیہی ہے یا تحریمی؟
المستفتی:
فرید الدین ساکن بربیلا نگر
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
الجواب بعون الملک الوہاب:
اگر بٹن نہ لگانے کی وجہ سے سینہ کھلا رہا تو مکروہ تحریمی ورنہ تنزیہی۔
شامی میں ہے:
لو أدخل يديه في كميه ولم يشد وسطه أو لم يزر أزراره فهو مسيء لأنه يشبه السدل. اهـ. [ابن عابدين، رد المحتار على الدر المختار، ٦٤٠/١، دار الفكر بيروت]
کرتے یا جبے کی آستین میں ہاتھ ڈالا مگر بٹن نہ لگایا تو برا کیا کہ یہ بھی سدل ثوب کے ہی مشابہ ہے۔
در مختار میں ہے:
كره تحريما سدل ثوبه أي إرساله بلا معتاد [علاء الدين الحصكفي، الدر المختار ٦٣٩/١، دار الفكر بيروت]
مشکاۃ شریف میں ہے:
عن سلمة بن الأكوع قال قلتُ: يا رسولَ اللهِ، إنِّي رجلٌ أصيدُ، أفأصلِّي في القميصِ الواحِدِ؟ قال: نعَمْ، وازرُرْه ولو بشوكةٍ [سنن أبي داود ٦٣٢]
سلمہ بن اکوع رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کیا یارسول اللہ میں شکاری آدمی ہوں تو کیا میں ایک ہی قمیص میں نماز پڑھ لیا کروں؟ فرمایا: ہاں، گریبان بند کرلیا کرو چاہے کانٹے سے ہی ہو۔ واللہ تعالیٰ اعلم
کتبہ:
بحر العلوم مفتی عبد المنان اعظمی رحمۃ اللہ علیہ
[فتاوی بحر العلوم ج: 1، ص: 369]
0 آپ کے تاثرات/ سوالات: