Fatwa No. #155
سوال:
کسی مسلمان شخص کا ننگے سر ہوکر کھانا کھانا از روئے شرع شریف درست ہے یا نہیں؟ جو ننگے سر کھاتا ہو اس کے ساتھ شیطان کھاتا ہے یا نہیں؟ اور خلاف سنت ہے یا نہیں؟
المستفتی:
از بنارس، چھاؤنی محلہ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
الجواب:
جو بسم اللہ کہہ کر کھانا کھاتا ہے شیطان اس کے ساتھ نہیں کھا سکتا اور جو بغیر بسم اللہ کھائے شیطان اس کے ساتھ کھائے گا اگرچہ سر پر سو کپڑے ہوں۔ ننگے سرکھانا ہنود (ہندؤں) کی رسم ہے اور خلاف سنت ہے، ہاں کوئی عذر ہو تو حرج نہیں۔ واللہ تعالیٰ اعلم
از:
امام اہل سنت اعلیٰ حضرت علیہ الرحمۃ والرضوان
[مفہوماً ماخوذ از فتاوی رضویہ، ج: 21، ص: 652، رضا فاؤنڈیشن، لاہور]
نوٹ: فتاوی رضویہ شریف میں قدیم اردو اور فارسی تراکیب مستعمل ہیں۔ عام قارئین کو مسئلہ سمجھنے میں آسانی ہو اس لیے حسب ضرورت الفاظ اور جملوں کی تسہیل کردی گئی ہے۔
واٹس ایپ گروپ جوائن کریں
0 آپ کے تاثرات/ سوالات: