Headlines
Loading...
ہم اکثریت دیکھتے ہیں شریعت نہیں کہنے والے پر کیا حکم ہے؟

ہم اکثریت دیکھتے ہیں شریعت نہیں کہنے والے پر کیا حکم ہے؟

Fatwa No. #161

سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان دین وملت اس مسئلے میں کہ مدرسے کے کمیٹی کے صدر سے ایک شخص نے کہا کہ شریعت خیال کیجئے تو اس پر صدر نے کہا: ہم اکثریت دیکھتے ہیں شریعت نہیں دیکھتے تو ایسے شخص کے بارے میں کیا حکم ہے؟ وہ دینی مدرسہ کے صدارت کے لائق ہے یا نہیں؟ اور جو لوگ اس کی موافقت کرتے ہیں ان کے لئے کیا حکم ہے؟ بینوا توجروا
المستفتی: بدرالدین احمد، جے پور، مرزا پور

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

الجواب:

شریعت کے مقابلے میں اکثریت دیکھنے والا اور شریعت کو پس پشت ڈالنے والا گمراہ ہے۔ بلکہ بعض مشایخ کے نزدیک ایسا کہنا کفر ہے۔

بہار شریعت میں ہے کہ:

کسی شخص کو شریعت کا حکم بتایا کہ اس معاملے میں یہ حکم ہے، اس نے کہا: ہم شریعت پر عمل نہیں کریں گے، ہم تو رسم کی پابندی کریں گے۔ ایسا کہنا بعض مشایخ کے نزدیک کفر ہے۔ [بہار شریعت، ج: 2 ص: 468]

ایسے ہی لوگوں کے بارے میں حدیث شریف میں ہے:

"إيـاكـم و إيـاهم لا يضلونكم و لايفتنونكم [مسلم، صحيح مسلم، رقم الحديث: ٧]

یعنی ان سے دور رہو اور انہیں اپنے قریب نہ آنے دو۔ کہیں وہ تمہیں گمراہ نہ کردیں۔ کہیں وہ تمہیں فتنہ میں نہ ڈال دیں۔

ایسا شخص ہرگز صدارت کے لائق نہیں۔ اس کو اس عہدے سے فوراً برطرف کر دیا جاۓ اور ایسے شخص کو صدر منتخب کیا جاۓ جو ہر معاملے میں شریعت کو دیکھے۔ اور جو لوگ اس کی موافقت کر رہے ہیں وہ سخت غلطی پر ہیں۔ ان پر لازم ہے کہ ایسے شخص کا ساتھ چھوڑ دیں۔ اگر وہ ایسا نہ کریں تو سب مسلمان ان سے بھی دور رہیں۔

اللہ تعالی کا ارشاد ہے:

وَ اِمَّا یُنْسِیَنَّكَ الشَّیْطٰنُ فَلَا تَقْعُدْ بَعْدَ الذِّكْرٰى مَعَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَ (الأنعام: 68)

ترجمہ: اور جو کہیں تجھے شیطان بھلاوے تو یاد آئے پر ظالموں کے پاس نہ بیٹھ۔ و الله تعالى اعلم
کتبہ:
عبد الحمید رضوی مصباحی
الجواب صحیح:
فقیہ ملت مفتی جلال الدین احمد امجدی علیہ الرحمہ

[فتاوی فقیہ ملت المعروف بہ فتاوی مرکز تربیت افتا ج: 1، ص: 31]

اپنا سوال بھیجنے کے لیے یہاں کلک کریں
واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

0 آپ کے تاثرات/ سوالات:

Kya Aap Ko Malum Hai? Al-mufti Ke Tamam Fatawa Haq Aur Sahi Hain, Zimmedar Muftiyane Kiram ki Nigrani Men Jari Kiye Jate hain aur Bila Jhijak Amal Ke Qabil Hain, Aap Se Guzarish Hai Ke Al-mufti Ke Fatawa Zyada se zyada Share Karen Aur Sawab Ke Mustahiq Bane.