Fatwa No. #162
سوال:
زید نے کہا کہ میں خدا کو بھی مانتا ہوں مگر باپ کے بعد تو اس کے متعلق شریعت کا حکم کیا ہے؟ بینوا توجروا۔
المستفتی:
محمد طیب علی، دھنوچی، خورد کشی نگر
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
الجواب:
زید کا یہ کہنا سراسر کفر ہے کہ میں خدا کو بھی مانتا ہوں مگر باپ کے بعد۔ اس لیے کہ اس نے اپنے باپ کو اللہ تعالیٰ سے زیادہ مرتبہ والا جانا۔ اور کسی مخلوق کو خدائے تعالی پر کسی بھی چیز میں فضیلت دینا کفر ہے۔ جیسا کہ فتاوی عالمگیری میں ہے:
ولو قال: لامرأته أنت أحب إلي من الله تعالى يكفر كذا في الخلاصة. [مجموعة من المؤلفين، الفتاوى الهندية، ٢/٢٥٨ دار الفكر، بيروت]
لہذا زید پر لازم ہے کہ وہ توبہ و تجدید ایمان کرے اور بیوی والا ہوتو تجدید نکاح بھی کرے اور آئندہ اس طرح کی بات نہ کہنے کا عہد کرے۔ والله تعالى اعلم.
کتبہ:
اشتیاق احمد رضوی مصباحی
الجواب صحیح:
فقیہ ملت مفتی جلال الدین احمد امجدی علیہ الرحمہ
[فتاوی فقیہ ملت المعروف بہ فتاوی مرکز تربیت افتا ج: 1، ص: 24، 25]
واٹس ایپ گروپ جوائن کریں
0 آپ کے تاثرات/ سوالات: