Fatwa No. #160
سوال:
مورتیوں پر پھول مالا چڑھانا کیسا ہے؟ بینو توجروا
المستفتی:
محمد حسین خاں اداری، سرگوجہ، ایم پی
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
الجواب:
اعلیٰ حضرت امام احمد رضا محدث بریلوی رضی عنہ، ربه القوی تحریر فرماتے ہیں:
معبودان کفار پر پھول چڑھانا کہ ان کا طریقۂ عبادت ہے اشد واخبث کفر۔ الاشباہ والنظائر وغیرہا معتمدات اسفار میں ہے:
عبادة الصنم كفر و لا اعتبار بما في قبله" اھ [فتاوی رضویہ غیر مترجم ج: 6، ص: 149، رضا اکیڈمی، ممبئی]
لہٰذا مورتیوں پر پھول مالا چڑھانے والے کافر و مرتد ہیں خواہ وہ کسی کی مورتی ہو۔ ایسے لوگوں پر لازم ہے کہ علانیہ توبہ واستغفار کریں اور جو بیوی والے ہوں وہ تجدید نکاح بھی کریں۔ و اللہ تعالیٰ اعلم
کتبہ:
اشتیاق احمد مصباحی
الجواب صحیح:
فقیہ ملت مفتی جلال الدین احمد امجدی علیہ الرحمہ
[فتاوی فقیہ ملت المعروف بہ فتاوی مرکز تربیت افتا ج: 1، ص: 25]
واٹس ایپ گروپ جوائن کریں
0 آپ کے تاثرات/ سوالات: