Headlines
Loading...
حضور غوث اعظم و خواجہ غریب نواز افضل یا سرکار مسعود غازی؟

حضور غوث اعظم و خواجہ غریب نواز افضل یا سرکار مسعود غازی؟

Fatwa No. #176

سوال: زید کہتا ہے کہ حضرت سیدنا سالار مسعود غازی علیہ الرحمۃ والرضوان حضور سیدنا غوث اعظم و خواجہ غریب نواز رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے افضل ہیں، اس لیے کہ وہ شہید ہیں۔ اور دلیل میں آیت قرآنیہ پیش کرتا ہے:

’’اَنْعَمَ اللهُ عَلَیْھِمْ مِنَ النَّبِیِّیْنَ وَالصِّدِّیْقِیْنَ وَالشُّھَدَاءِ وَالصّٰلِحِیْنَ“ [النساء: 49]

زيد یہ بھی کہتا ہے کہ مذکورہ آیت میں شہداء کا ذکر پہلے ہے اور صالحین کا ذکر بعد میں ہے اور غوث اعظم و خواجہ غریب نواز رضی اللہ تعالیٰ عنہما صالحین میں سے ہیں۔ لہٰذا سرکار غازی کی فضیلت غوث اعظم خواجہ غریب نواز رضی اللہ تعالی عنہما پر ثابت ہوتی ہے۔

بکر کہتا ہے کہ غوث اعظم و خواجہ غریب نواز رضی اللہ تعالیٰ عنہما منصب صدیقیت پر فائز ہیں، اور سرکار غازی شہداء میں سے ہیں۔ زید کی مستدل آیت کریمہ میں صدیقین کا ذکر پہلے ہے اور شہداء کا ذکر بعد میں ہے۔ لہٰذ اغوث اعظم خواجہ غریب نواز رضی اللہ تعالی عنہما سرکار غازی سے افضل ہیں۔

لہٰذا تحقیق انیق سے شرعی طور پر واضح فرمائیں کہ کس کا قول درست ہے؟
المستفتی: محمد صدیق حسن، المرکز الاسلامی، غازی نگر، درگاہ روڈ، بہرائچ (یوپی)

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

الجواب:

زید غلط کہتا ہے۔ اس کا استدلال فاسد ہے۔ اولاً ترتیب فی الذکر سے ترتیب فی المرتبہ سمجھنا جہالت ہے۔ کبھی کسی مصلحت سے مفضول کا ذکر پہلے ہوتا ہے، افضل کا بعد میں۔ قرآن کریم میں سورۂ صافات میں حضرت نوح علیہ السلام کا ذکر مقدم ہے اور حضرت ابراہیم علیہ السلام کا بعد میں۔

یہاں جمع کی رعایت کی وجہ سے شہداء کو صالحین پر مقدم فر مایا۔ اگر زید کی بات مان لی جائے تو صرف غازی میاں کی کیا تخصیص ہر شہید کی افضلیت لازم آئے گی کہ جب اس کے نزدیک مدار افضلیت شہادت تو جس فرد میں یہ وصف پایا جائے گا اس کا افضل ہونا لازم آئے گا۔

صحیح یہی ہے کہ سرکار غوث اعظم اور سرکارغریب نواز، غازی میاں سے بہ درجہا افضل ہیں، اور اس میں کوئی تحقیر نہیں۔ غازی میاں صرف شہادت کے فضل کی بنا پر اس منصب رفیع پر فائز نہیں۔ وہ ذاتی طور پر عارف کامل ولی تھے۔ واللہ تعالیٰ اعلم
کتبہ:
شارح بخاری مفتی شریف الحق امجدی علیہ الرحمۃ والرضوان

[ماخوذ از فتاویٰ شارح بخاری، ج:2، ص: 116-115]

اپنا سوال بھیجنے کے لیے یہاں کلک کریں
واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

0 آپ کے تاثرات/ سوالات:

Kya Aap Ko Malum Hai? Al-mufti Ke Tamam Fatawa Haq Aur Sahi Hain, Zimmedar Muftiyane Kiram ki Nigrani Men Jari Kiye Jate hain aur Bila Jhijak Amal Ke Qabil Hain, Aap Se Guzarish Hai Ke Al-mufti Ke Fatawa Zyada se zyada Share Karen Aur Sawab Ke Mustahiq Bane.