Fatwa No. #169
سوال:
حضور سید ناغوث الاعظم رضی اللہ تعالی عنہ کوشہباز لا مکانی کہنا از روئے شرع کیسا ہے؟
المستفتی:
مولوی حکیم نثار احمد، پیکاپور، پلہی پور، سلطان پورہ، (یوپی)
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
الجواب:
حضور سیدنا غوث الاعظم رضی اللہ تعالی عنہ کو شہباز لا مکانی کہنے میں کوئی حرج نہیں۔ حضرات اولیاے کرام اپنے مراقبات میں سیر الی اللہ اور سیر فی اللہ میں لا مکاں سے آگے گزرجاتے ہیں، اگرچہ یہ گزر روحانی ہوتا ہے۔ سرکار غوث اعظم رضی اللہ تعالی عنہ نے خود فرمایا:
’’أنا البازي الأشهب“
جیسا کہ کہ بہجۃ الاسرار میں سند محدثانہ کے ساتھ بیان فرمایا۔اگر چہ یہ سیر جسمانی نہیں روحانی ہوتی ہے۔ واللہ تعالی اعلم۔
کتبہ:
شارح بخاری مفتی شریف الحق امجدی علیہ الرحمہ
[ملتقطاً ماخوذ از فتاوی شارح بخاری ج:2، ص: 127]
واٹس ایپ گروپ جوائن کریں
0 آپ کے تاثرات/ سوالات: