غیر نبی کو علیہ السلام کہنا کیسا؟
Question S. No. #172
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
حضرت! میرے ایک دوست نے کہا ہے کہ حضرت امام مہدی کو علیہ السلام نہیں کہنا چاہیے کیوں کہ کسی سنی عالم نے ابھی تک ان کو علیہ السلام نہیں کہا ہے۔ برائے مہربانی اس سوال پر روشنی ڈال کر ہمارے علم میں اضافہ فرمائیں۔
المستفتی:
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
الجواب:
علیہ السلام انبیائے کرام و ملائکہ عظام علیہم الصلاہ والسلام کے لیے خاص ہے۔ غیر نبی و غیر ملائکہ کو علیہ السلام لکھنے یا کہنے کی اجازت نہیں۔
تنویر الابصار و در مختار میں ہے:
لا يصلي على غير الأنبياء ولا غير الملائكة إلا بطريق التبع.
رد المحتار میں ہے:
أما السلام فنقل اللقاني في شرح جوهرة التوحيد عن الإمام الجويني أنه في معنى الصلاة، فلا يستعمل في الغائب ولا يفرد به غير الأنبياء فلا يقال علي - عليه السلام. [الدر المختار و رد المحتار، ج: ٦، ص: ٧٥٣، دار الفكر بيروت]
حضرت امام مہدی کو علیہ السلام کہنا یا لکھنا شرعاً منع ہے۔ ہاں رضی اللہ عنہ کہہ سکتے ہیں۔ مثلاً امام مہدی رضی اللہ عنہ کہیں یا لکھیں۔ واللہ تعالیٰ اعلم
كتبه:
مفتی محمد نسیم مصباحی
استاذ و مفتی الجامعۃ الاشرفیہ مبارک پور، اعظم گڑھ
ویب سائٹ ریفرینس:
#38
0 آپ کے تاثرات/ سوالات: