Headlines
Loading...
کیا حضور غوث پاک نے ملک الموت سے روحوں کا تھیلا چھین لیا تھا؟

کیا حضور غوث پاک نے ملک الموت سے روحوں کا تھیلا چھین لیا تھا؟

Fatwa No. #179

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس قول کے بارے میں: زنبیل ارواح کی (روحوں کا تھیلا) عزرائیل علیہ السلام سے حضرت پیران پیر نے ناراض اور غصے میں ہوکر چھین لی تھی؟
المستفتی: عبد الحق عفی عنہ، کٹھور، ضلع سورت، گجرات

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

الجواب:

زنبیل ارواح (روحوں کا تھیلا) چھین لینا خرافات مخترعہ جہّال (یعنی جاہلوں کی من گھڑت خرافات میں) سے ہے۔ سیدنا عزرائیل علیہ الصلوٰۃ والسلام رسل ملائکہ سے ہیں اور رسل ملائکہ، اولیاے بشر سے بالاجماع افضل ہیں۔ تو مسلمانوں کو ایسے اباطیل واہیہ (باطل و بیہودہ باتوں) سے احتراز لازم۔ والله الهادي إلی سبیل الرشاد.
کتبہ:
امام اہل سنت اعلیٰ حضرت علیہ الرحمۃ والرضوان

[ملتقطاً و مفہوماً ماخوذ از فتاویٰ رضویہ مترجم، ج:2، ص:419-414]

نوٹ: فتاوی رضویہ شریف میں قدیم اردو اور فارسی تراکیب مستعمل ہیں۔ عام قارئین کو مسئلہ سمجھنے میں آسانی ہو اس لیے حسب ضرورت الفاظ اور جملوں کی تسہیل کردی گئی ہے۔

اپنا سوال بھیجنے کے لیے یہاں کلک کریں
واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

0 آپ کے تاثرات/ سوالات:

Kya Aap Ko Malum Hai? Al-mufti Ke Tamam Fatawa Haq Aur Sahi Hain, Zimmedar Muftiyane Kiram ki Nigrani Men Jari Kiye Jate hain aur Bila Jhijak Amal Ke Qabil Hain, Aap Se Guzarish Hai Ke Al-mufti Ke Fatawa Zyada se zyada Share Karen Aur Sawab Ke Mustahiq Bane.