قدمی ھذہ علی رقبۃ کل ولی اللہ کیا یہ حضور غوث پاک کا ارشاد نہیں؟
Fatwa No. #170
سوال:
کیا فرماتے ہیں علماے دین ومفتیان شرع متین اس بارے میں: جو حضرت غوث اعظم رضی اللہ تعالی عنہ کا یہ فرمان:
قدمی ھذہ علی رقبة كل ولي الله
جو شخص ان الفاظ کو غلط کہے اور یہ کہے کہ مریدوں نے خود لکھے ہیں۔ غوث اعظم نے ایسا کہیں نہیں فرمایا۔ اس آدمی کے لیے کیا حکم ہے؟ مدلل جواب اور حوالہ صاف تحریر فرمائیں۔
المستفتی:
عبدالمصطفیٰ رضوی عرف انتظار اسجد، معماران محلہ، کھٹا گری، رام نگر، ضلع نینی تال ( یوپی )
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
الجواب:
قدمی ھذہ علی رقبة كل ولي الله
بلا شبہ حضورغوث اعظم کا یہ ارشاد ہے جو سرکار غوث اعظم رضی اللہ تعالی عنہ سے سند محدثانہ کے ساتھ بہ تواتر منقول ہے۔ جس میں کوئی شبہ نہیں۔ جس جاہل نے یہ کہا کہ یہ سرکار غوث اعظم رضی اللہ تعالی عنہ کا ارشاد نہیں۔ مریدین نے بنالیا ہے۔ وہ سخت بد باطن خبیث ہے۔ اندیشہ ہے کہ اس کا خاتمہ بالخیر نہ ہو۔ واللہ تعالی اعلم۔
کتبہ:
شارح بخاری مفتی شریف الحق امجدی علیہ الرحمہ
[ملتقطاً ماخوذ از فتاوی شارح بخاری ج:2، ص: 12۰]
واٹس ایپ گروپ جوائن کریں
0 آپ کے تاثرات/ سوالات: