سوالات حظر و اباحت
قرآن خوانی میں سب لوگوں کا بلند آواز سے قرآن مجید پڑھنا کیسا؟
Fatwa No. #181
سوال:
قرآن خوانی میں سب لوگوں کو بلند آواز سے قرآن مجید پڑھنا کیسا ہے؟
المستفتی:
محمد اسلم، بھیونڈی
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
الجواب:
ناجائز و حرام ہے۔
بہار شریعت میں بحوالہ در مختار ہے کہ:
مجمع میں سب لوگ بلند آواز سے (قرآن مجید) پڑھیں یہ حرام ہے۔ اکثر تیجوں میں بلند آواز سے پڑھتے ہیں یہ حرام ہے۔ پڑھنے والے ہو تو حکم ہے کہ آہستہ پڑھیں۔ [بہار شریعت، ج: 1، ص: 556، مکتبۃ المدینہ دعوت اسلامی]
انتهى بألفاظه، هذا ما عندي والعلم بالحق عند الله تعالى ورسوله الأعلى وصلى المولى تعالى عليه وسلم.
کتبہ:
فقیہ ملت مفتی جلال الدین احمد امجدی
[فتاوی فیض الرسول، ج: 1، ص: 248، 249]
واٹس ایپ گروپ جوائن کریں
0 آپ کے تاثرات/ سوالات: