Headlines
Loading...
کیا غوث پاک کا رتبہ صرف بریلوی بڑھاتے ہیں؟

کیا غوث پاک کا رتبہ صرف بریلوی بڑھاتے ہیں؟

Fatwa No. #180

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ھٰذا میں:

مداریوں کا کہنا ہے کہ غوث پاک کے مرتبے کوصرف بریلوی لوگ بڑھاتے ہیں، اس لیے کہ وہ قادر یہ سلسلے میں داخل ہیں اس بنا پر کہتے ہیں کہ ولیوں میں سب سے بڑا رتبہ غوث پاک کا ہے، کیا صحیح ہے؟ صرف بریلوی حضرات ہی آپ کے مرتبے کو بڑھاتے ہیں یا حقیقت میں آپ کا رتبہ بڑا ہے؟
المستفتی: محمد نصیر الاسلام خان اشرفی زار، مدار گڑھ، فتح پور سلطان پور (یوپی)

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

الجواب:

مداریوں کا جھوٹ اور فریب ہے، ہر زمانے کے ہر طبقے کے مسلم الثبوت اولیائے کرام نے حضور غوث اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو افضل الاولیاء تسلیم کیا ہے۔ بریلویوں کے وجود سے سیکڑوں برس پہلے حضور غوث اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے جملہ سوانح نگار جن میں فقہاء بھی ہیں، محدثین بھی ہیں، اجلہ اولیائے کرام بھی ہیں؛ سب نے اس کی تصریح کی ہے۔

مثلاً حضرت عبدالحق محدث دہلوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ، حضرت علامہ نور الدین شطنونی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ، حضرت ملا جامی قدس سرہ، حضرت ملاعلی قاری رحمۃ الله تعالی علیہ اور دیگر کثیر حضرات بر خلاف حضرت مدار صاحب کے سوائے مداریوں کی کتابوں یا چند دوسری کتابوں کے کہیں ذکر بھی نہیں ملتا۔ ہندوستان کے باہر کوئی جانتا بھی نہیں۔ نیز بعض وہ حضرات جنھوں نے ان کا ذکر کیا بھی ہے انھوں نے یہ بھی تصریح کر دی ہے کہ ’’بعض اوزاے ایشاں بر خلاف شریعت وطریقت بود‘‘ جس سے متبادر ہوتا ہے کہ یہ مجذوب بزرگ تھے۔واللہ تعالیٰ اعلم۔
کتبہ:
شارح بخاری مفتی شریف الحق امجدی علیہ الرحمۃ والرضوان

[ماخوذ از فتاویٰ شارح بخاری، ج:2، ص:119-117]

اپنا سوال بھیجنے کے لیے یہاں کلک کریں
واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

0 آپ کے تاثرات/ سوالات:

Kya Aap Ko Malum Hai? Al-mufti Ke Tamam Fatawa Haq Aur Sahi Hain, Zimmedar Muftiyane Kiram ki Nigrani Men Jari Kiye Jate hain aur Bila Jhijak Amal Ke Qabil Hain, Aap Se Guzarish Hai Ke Al-mufti Ke Fatawa Zyada se zyada Share Karen Aur Sawab Ke Mustahiq Bane.