Fatwa No. #183
سوال:
سعد، نحس یا عقرب جنتریوں میں لکھا رہتا ہے، اس کے مطابق عمل کرنا شرعاً کیا حکم رکھتا ہے؟
(جنتریوں میں بعض دنوں کو سعد یعنی مبارک دن اور بعض دنوں کو نحس یعنی نحوست والے دن بتایا جاتا ہے اور ان دنوں میں نکاح و دیگر کام کرنے پر بدفالی لی جاتی ہے اور وہم کیا جاتا ہے کہ اگر ان ایام میں کوئی کام کیا گیا تو اس کے بعد کچھ نہ کچھ نا مناسب بات ضرور ہوگی۔ از المفتی)
المستفتی:
مولوی عبد الکریم صاحب، شہر ہوڑہ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
الجواب:
یہ سب بے اصل اور نجومیوں کے ڈھکوسلے ہیں کہ ان کا اعتبار ہرگز نہ کرے۔ واللہ تعالیٰ اعلم
کتبہ:
صدر الشریعہ علامہ امجد علی رضوی علیہ الرحمہ
[ملقتطاً ماخوذ از فتاوی امجدیہ، ج: 4، ص: 59، 61]
واٹس ایپ گروپ جوائن کریں
0 آپ کے تاثرات/ سوالات: