روزہ افطار کرنے کی دعا افطار سے پہلے پڑھی جائے یا بعد میں؟
Fatwa No. #191
سوال:
روزہ افطار کرنے کی دعا
(اللهم لك صمت إلخ...)
افطار سے پہلے پڑھنی چاہیے یا بعد میں؟ زید کہتا ہے کہ افطار سے پہلے پڑھی جائے اور بکر کہتا ہے کہ بعد میں پڑھے۔ تو کس کا قول صحیح ہے تحریر فرمائیں۔
المستفتی:
مہدی حسن خاں، ضلع گورکھپور
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
الجواب:
روزہ افطار کرنے کی دعا افطار کے بعد پڑھی جائے۔ بکر کا قول صحیح ہے۔ حدیث شریف میں ہے:
عن معاذ بن زهرة: أن النبي صلى الله عليه وسلم كانَ إذا أفطرَ قالَ: اللَّهمَّ لَكَ صُمتُ، وعلى رزقِكَ أفطَرتُ. [مشكاة المصابيح، ص: 175 وأخرجه أبو داود، رقم الحديث: ٢٣٥٨]
حضرت ملا علی قاری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مرقاۃ شرح مشکوٰۃ میں اس حدیث شریف کی شرح کرتے ہوئے تحریر فرماتے ہیں:
(كان إذا أفطر قال) أي دعا، وقال ابن الملك: أي قرأ بعد الإفطار. [الملا علي القاري، مرقاة المفاتيح، ج: ٤، ص: ١٣٨٧، دار الفكر، بيروت] هذا ما عندي، وهو تعالى أعلم
کتبہ:
فقیہ ملت مفتی جلال الدین احمد امجدی علیہ الرحمہ
[فتاویٰ فیض الرسول، ج: 1، ص: 516]
واٹس ایپ گروپ جوائن کریں
0 آپ کے تاثرات/ سوالات: