روزہ توڑنے والی چیزوں کا بیان
سوالات روزہ
روزہ کی حالت میں گل کرنا کیسا؟
Fatwa No. #190
سوال:
رمضان المبارک کے ایام میں روزے کی حالت میں کوئی شخص گل کر سکتا ہے یا نہیں؟ اور اگر گل کر لیا تو روزے میں کیا خرابی لازم آئے گی؟ قرآن و حدیث کی روشنی میں مکمل جواب تحریر فرمائیں۔
المستفتی:
محمد علی حسین، بھاگلپور، مرشد آباد
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
الجواب:
فتاوی رضویہ جلد چہارم ص: 587 میں تمباکو کو جسے کھینی کہا جاتا ہے منہ میں رکھنے کو روزہ توڑنے والا بتایا ہے، گل بھی اسی کی ایک قسم ہے، کھینی کی طرح اس کا بھی لوگ استعمال کرتے ہیں اس لیے اس کا استعمال بھی مفسد صوم ہے۔ (یعنی اس سے روزہ ٹوٹ جائے گا)۔
واللہ تعالیٰ اعلم
کتبہ:
بحر العلوم مفتی عبد المنان اعظمی علیہ الرحمہ
[فتاویٰ بحر العلوم، ج: 2، ص: 276]
واٹس ایپ گروپ جوائن کریں
0 آپ کے تاثرات/ سوالات: