کیا ادائیگی کے بعد زکوٰۃ کی نیت کرنے سے زکوٰۃ ادا ہوجائے گی؟
Fatwa No. #202
سوال:
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ زید نے بکر کو صدقہ کی نیت سے کچھ رقم دی اب اگر وہ اس رقم سے زکوۃ کی نیت کرلے تو کیا زید کی زکوۃ ادا ہو جائے گی؟ جب کہ مال ابھی بکر کے پاس موجود ہے۔
المستفتی:
محمد عمران عطاری
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
الجواب:
صورت مسئولہ میں زید کی زکوۃ ادا ہوگئی۔
صدر الشريعه بدرُ الطَّرِيقه مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ ارشاد فرماتے ہیں:
دیتے وقت نیت نہیں کی تھی بعد کو کی تو اگر وہ مال فقیر کے پاس موجود ہے یعنی اس کی ملک میں ہے تو یہ نیت کافی ہے ورنہ نہیں۔“ [بہار شریعت، ص: 886، ج: 1، مكتبۃ المدينه]
وَ اللهُ أَعْلَم عَزَوَجل وَرَسُولُهُ أَعْلَم صَلَّى اللهُ تَعَالَى عَلَيْهِ وَالِهِ وَسلم
کتبہ:
محمد طارق رضا القادری العطاری المدنی
[ فتاویٰ اہل سنت، کتاب الزکوۃ، ص: 157، دعوت اسلامی]
0 آپ کے تاثرات/ سوالات: