عید کی چاند رات میں بچہ پیدا ہوا تو کیا اس کی طرف سے صدقہ فطر دینا واجب ہے؟
Fatwa No. #206
سوال:
عید کی چاند رات کو بچہ پیدا ہوا تو اس کی طرف سے صدقہ فطر نکالنا واجب ہے یا نہیں؟
المستفتی:
ارشاد حسین صدیقی
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
الجواب:
عید کے دن صبح صادق طلوع ہوتے ہی صدقہ فطر واجب ہوتا ہے، لہذا اگر بچہ اس وقت سے پہلے پیدا ہوا ہو تو اس کی جانب سے صدقہ فطر نکالنا واجب ہے اور اگر صبح صادق کے بعد پیدا ہوا تو نہیں۔
فتاویٰ عالمگیری میں ہے:
ووقت الوجوب بعد طلوع الفجر الثاني من يوم الفطر فمن مات قبل ذلك لم تجب عليه الصدقة، ومن ولد أو أسلم بعده لم تجب، كذا في محيط السرخسي
[ملتقطا، مجموعة من المؤلفين، الفتاوى الهندية، ١٩٢/١] وهو تعالى أعلم
کتبہ:
فقیہ ملت مفتی جلال الدین احمد امجدی علیہ الرحمہ
[فتاویٰ فیض الرسول، ج: 1، ص: 507]
0 آپ کے تاثرات/ سوالات: