کیا عید کا دن آنے سے پہلے صدقہ فطر ادا کرسکتے ہیں؟

Fatwa No. #205

سوال: عید کا دن آنے سے پہلے اگر صدقہ فطر ادا کر دیا تو جائز ہے یا نہیں؟
المستفتی: محمد حسن، محلہ باغیچہ، التفات گنج، ضلع فیض آباد

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

الجواب:

عید کا دن آنے سے پہلے ماہ رمضان میں بلکہ ماہ رمضان سے پہلے بھی صدقہ فطر ادا کر دیا تو جائز ہے۔

فتاویٰ عالمگیری میں ہے:

وإن قدموها على يوم الفطر جاز، ولا تفضيل بين مدة، ومدة، وهو الصحيح [مجموعة من المؤلفين ,الفتاوى الهندية ,1/192]
کتبہ:
فقیہ ملت مفتی جلال الدین احمد امجدی علیہ الرحمہ

[فتاویٰ فیض الرسول، ج: 1، ص: 510]

ایک تبصرہ شائع کریں