جو شخص روزہ نہ رکھے اس پر صدقہ فطر واجب ہے یا نہیں؟
Fatwa No. #203
سوال:
جو شخص روزہ نہ رکھے اس پر صدقہ فطر واجب ہے یا نہیں؟ بینوا توجروا
المستفتی:
جمیل احمد، مہراج گنج، ضلع بستی
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
الجواب:
صدقہ فطر واجب ہونے کے لیے روزہ رکھنا شرط نہیں، لہذا جو شخص مالک نصاب ہو اگر کسی عذر مثلاً سفر، مرض، بڑھاپے کی وجہ سے یا معاذ اللہ بلا عذر روزہ نہ رکھے جب بھی اس پر صدقہ فطر واجب ہے۔
رد المحتار میں ہے:
تجب الفطرة وإن أفطر عامدا. [ابن عابدين، رد المحتار على الدر المختار، ج: ٢، ص: ٣٦١، دار الفكر، بيروت]
پھر دو سطر کے بعد ہے:
من أفطر لكبر أو مرض أو سفر يلزمه صدقة الفطر
[المرجع السابق] هذا ما عندي وهو تعالى أعلم بالصواب.
کتبہ:
فقیہ ملت مفتی جلال الدین احمد امجدی علیہ الرحمہ
[فتاویٰ فیض الرسول، ج: 1، ص: 507]
0 آپ کے تاثرات/ سوالات: