Fatwa No. #218
سوال:
(1) داڑھی منڈا فاسق و فاجر ہے کہ نہیں؟
(2) ڈاڑھی منڈانے والے اگر اذان دیں تو کیا اذان دہرائی جائے؟
(3) حضور پرنور صلی اللہ علیہ وسلم نے داڑھی رکھنے کی اگر تاکید کی ہے تو حدیث کا حوالہ تحریر کریں۔
المستفتی:
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
الجواب:
(1) داڑھی منڈا فاسق ہے۔
(2) داڑھی منڈا اذان دے تو دہرائی جائے۔
در مختار میں ہے:
ويكره أذان الفاسق. [ابن عابدين، الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار)، ٣٩٢/١، دار الفكر، بيروت]
(3) حدیث شریف میں ہے:
قُصُّوا الشَّوارِبَ، وأَعْفوا اللّحى [أخرجه أحمد، رقم الحديث: ٧١٣٢، والبخاري و مسلم]
یہ حدیث میں مشکاۃ شریف میں بخاری و مسلم دونوں حوالوں سے مذکور ہے۔
کتبہ:
(بحر العلوم) مفتی عبد المنان صاحب علیہ الرحمہ
[فتاویٰ بحر العلوم، ج: 1، ص: 141]
0 آپ کے تاثرات/ سوالات: