Headlines
Loading...
جماعت میں مرد کم اور بچے زیادہ ہوں تو بعد میں آنے والا اگلی صف میں کیسے شامل ہو؟

جماعت میں مرد کم اور بچے زیادہ ہوں تو بعد میں آنے والا اگلی صف میں کیسے شامل ہو؟

Fatwa No. #226

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں کہ صف کے متعلق حکم شرع یہ ہے کہ پہلے مرد پھر بچے پھر خنثیٰ پھر عورت۔

اب سوال یہ ہے کہ اگر مرد کم ہوں اور بچے زیادہ تو ایسی صورت میں بعد میں آنے والا شخص (مرد) صف اول میں کیسے شامل ہو؟ آیا بچوں کے سامنے سے گزر کر یا کس طرح؟ جواب مع دلائل عنایت فرمائیں اور اپنے رب عزوجل کے پاس اجر پائیں۔
المستفتی: محمد مجاہد حسین

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

الجواب:

مرد اور بچوں کی صف میں ترتیب یہی ہے کہ پہلے مردوں کی صف ہو پھر بچوں کی، تو اگر مذکورہ ترتیب کے مطابق صف لگائی گئی اور مردوں کی تعداد کم تھی اور بچوں کی زیادہ جس کی وجہ سے مردوں کی صف چھوٹی رہ گئی اور بچوں کی صف طویل ہوگئی کہ اب اگر کوئی مرد آئے تو اسے مردوں کی صف میں شامل ہونے کے لیے بچوں کے آگے سے گزرنا پڑے گا تو اسے چاہیے کہ وہ بچوں کے آگے سے گزر کر مردوں کی صف میں شامل ہو جائے، اس لیے کہ امام کا سترہ مقتدیوں کا بھی سترہ ہے، تو اگر کوئی مقتدی کے آگے سے گزر جائے اور امام کے آگے سے نہ گزرے تو کوئی حرج نہیں ہے۔

ہدایہ میں ہے:

وسترة الإمام سترة للقوم لأنه عليه السلام صلى ببطحاء مكة إلى عنزة ولم يكن للقوم سترة [الهداية، كتاب الصلاة، باب ما يفسد الصلاة ، ج ۱، ص ۱۱۸، مجلس برکات]

در مختار میں ہے:

(وكفت سترة الامام) للكل.

اس کے تحت شامی میں ہے:

(قوله للكل) أي للمقتدين به كلهم، وعليه فلو مر مار في قبلة الصف في المسجد الصغير لم يكره إذا كان للإمام سترة. [الدر المختار و رد المحتار، كتاب الصلاة، باب ما يفسد الصلاة، ج ۱، ص ۶۲۸، دار الفکر، بيروت]

اسی طرح بہار شریعت میں ہے۔ واللہ تعالی اعلم
کتبہ:
محمد ذیشان المصباحی
الجواب صحیح:
مفتی محمد ابرار احمد امجدی برکاتی
دار الافتاء جامعہ اہل سںت برکات امجدی، بستی

واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

0 آپ کے تاثرات/ سوالات:

Kya Aap Ko Malum Hai? Al-mufti Ke Tamam Fatawa Haq Aur Sahi Hain, Zimmedar Muftiyane Kiram ki Nigrani Men Jari Kiye Jate hain aur Bila Jhijak Amal Ke Qabil Hain, Aap Se Guzarish Hai Ke Al-mufti Ke Fatawa Zyada se zyada Share Karen Aur Sawab Ke Mustahiq Bane.