سیلاب زدگان پر قربانی واجب ہوگی یا نہیں؟ - مفتی نظام الدین رضوی مصباحی
Fatwa No. #231
سوال:
سیلاب زدگان پر قربانی واجب ہوگی کہ نہیں؟ جب کہ ان لوگوں کے پاس اس وقت سواے زمین کے کچھ نہیں
ہے، وہ قرض بھی نہیں لے سکتے؟
المستفتی:
طلبہ جامعہ اشرفیہ، مبارک پور
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
الجواب:
جو لوگ ایسے مفلوک الحال ہو گئے ہوں کہ ان کے پاس روپے پیسے نہیں رہ گئے، بس پانی میں ڈوبی ہوئی زمینیں ہیں اور کچھ نہیں ہے تو ان کے اوپر قربانی واجب نہیں ہے۔ وہ کسی بھی طور پر اپنی زندگی گزاریں اور لوگوں سے ہو سکے تو ان کا تعاون کریں۔ ان پر قربانی واجب نہیں ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم۔
مجیب:
مفتی نظام الدین مصباحی برکاتی دامت برکاتہم العالیہ، شیخ الحدیث و مفتی وسابق پرنسپل جامعہ اشرفیہ مبارک پور
[ماخوذ از ماہنامہ اشرفیہ، اگست 2018، ص: 17]
0 آپ کے تاثرات/ سوالات: