Fatwa No. #238
سوال:
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ بارش کثرت سے ہو رہی ہے، اس حالت میں اذان مسجد کے اندر یا حجرہ کے اندر پڑھنا درست ہے؟ یہ بھی تحریر کر دیجیے کہ مسجد کے اندر پڑھے یا حجرے کے اندر پڑھے؟
المستفتی:
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
الجواب بعون الملک الوھاب:
مسجد کے اندر اذان مکروہ ہے، چھتری لگا کر خارج مسجد اذان دیں، اور اگر بیرون مسجد کوئی جگہ ایسی ہو جہاں بارش سے بچے ، وہاں دے حجرے یا دالان کے اندر گھس کر اذان دینے میں خصوصاً بارش کے وقت میں باہر آواز بھی کافی طور پر نہ پہنچے گی، اور اذان کا مقصد ہی حاصل نہ ہوگا ۔ واللہ تعالیٰ اعلم۔
کتبہ:
شہزادۂ اعلی حضرت، مفتی اعظم ہند مصطفی رضا خان علیہ رحمۃ الرحمٰن
[فتاویٰ مفتی اعظم، ج: 2، ص: 228، امام احمد رضا اکیڈمی]
0 آپ کے تاثرات/ سوالات: