کیا اللہ پاک ہر جگہ موجود ہے؟

Fatwa No. #240

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں:

خداے جل شانہ ہر جگہ موجود ہے، یا کوئی جگہ اس سے خالی ہے ، اگر خالی ہے تو وہ کون سی جگہ ہے؟
المستفتی: محمد احمد، شفیع آباد، کان پور

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

الجواب:

اللہ عزوجل مکان و زمان سے پاک ہے، کوئی جگہ، کوئی مکان، کوئی وقت، کوئی زمان اس کا احاطہ کر سکے، محال ہے۔

عقائد نسفی میں ہے:

لا يتمكن فی مكان ولا يجرى عليه زمان. [نجم الدين أبي حفص عمر بن محمد النسفي، شرح عقائد نسفي، ص: ۵۹، ۶۰، مجلس بركات، مبارک پور]

اللہ عزوجل نہ کسی مکان میں مکین ہے نہ زمان کا اس پر مرور۔

یعنی خداوند قدوس کا کسی جگہ مخلوق کی طرح موجود ہونا محال ہے۔
كتبه:
جلالة العلم حافظ الملة والدين العلامة عبد العزیز المحدث المرادآبادي ثم المبارکفوری علیه الرحمة والرضوان

[فتاویٰ جامعہ اشرفیہ، ج: 1، ص: 3، مجلس برکات جامعہ اشرفیہ]

ایک تبصرہ شائع کریں