یہ کہنا کیسا کہ مسجد اور مندر ایک ہیں؟
Fatwa No. #243
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام حسبِ ذیل مسئلے میں: زید کہتا ہے مندر اور مسجد بھی ایک ہیں۔ آیا زید کا یہ قول صحیح ہے یا نہیں؟
جواب تفصیل سے تحریر فرماکر ثواب دارین حاصل کریں۔
المستفتی:
محمد نظام الدین، چاند محمد جی، نائیٹوکی دھالی کے متّصل، پالی، مارواڑ، راجستھان
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
الجواب:
مسجد خانۂ خدا ہے، اللہ وحدہ لا شریک لہ کی خالص عبادت کا مکان ہے۔
مندر بت خانہ ہے، بتوں کی پوجا کی جگہ ہے، شرک کا گھر ہے۔ مسجد مندر کو ایک کہنا سخت جہالت ہے، کفر و الحاد ہے۔
والله تعالیٰ اعلم.
کتبــــــه:
جلالة العلم حافظ الملة والدين العلامة عبد العزیز المحدث المرادآبادي ثم المبارکفوری علیه الرحمة والرضوان
[فتاویٰ جامعہ اشرفیہ، ج: 1، ص: 4، مجلس برکات جامعہ اشرفیہ]
0 آپ کے تاثرات/ سوالات: