چاند پر رہنے والوں کو کتنے روزے رکھنے ہوں گے؟

Fatwa No. #256

انسان اب چاند پر پہنچ چکا ہے، ممکن ہے کوئی صورت ایسی نکل آئے کہ وہاں انسان رہنے بسنے لگیں تو وہ رمضان کے روزے کتنے دن رکھیں گے؟

المستفتی: نامعلوم

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

الجواب:

ابھی تو اس کی حاجت نہیں، مگر شریعت کسی بھی صورت کے جواب سے عاجز نہیں، اگر کبھی چاند پر انسانی آبادی ہو جائے تو ظاہر یہ ہے کہ چاند برابر ان کے پیش نظر ہوگا اس لیے وہ ہمیشہ تیس دن کے روزے رکھیں گے۔ واللہ تعالیٰ اعلم۔
کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ:
سراج الفقہاء مفتی محمد نظام الدین رضوی مصباحی
شیخ الحدیث و صدر مفتی و سابق پرنسپل جامعہ اشرفیہ، مبارک پور

[ماہنامہ اشرفیہ، آپ کے مسائل، مارچ 2024]

ایک تبصرہ شائع کریں