استقبال ماہ رمضان اجتماع کرنا کیسا ہے؟

Fatwa No. #255

آج کل کچھ جگہوں پر یہ طریقہ ایجاد کیا گیا ہے کہ شعبان کے آخری ہفتے میں استقبال رمضان کے عنوان سے کچھ لوگ چلّے یا اجتماع کرتے ہیں جس میں روزے کے فضائل و مسائل بتاتے ہیں، اس کا ثبوت سلف سے ہے یا اس زمانے کے علما کی ایجاد ہے؟

المستفتی: نامعلوم

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

الجواب:

اس کا ثبوت حدیث شریف سے ہے، یہ بدعت نہیں، سنت ہے، مسلمان اگر جگہ جگہ اس کا اہتمام کریں اور لوگوں کو رمضان شریف کے فضائل و مسائل سےآگاہ کریں تو وہ اجر کے حق دار ہوں گے۔

حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے شعبان کے آخری دن میں یہ وعظ فرمایا:

اے لوگو! تمھارے پاس عظمت والا، برکت والا مہینہ آیا، وہ مہینہ جس میں ایک رات ہزار مہینوں سے بہتر ہے، اس کے روزے اللہ تعالیٰ نے تم پر فرض کیے۔ حضور نے دیر تک یہ وعظ فرمایا اور رمضان کے بہت سے فضائل بیان فرمائے۔ یہ پوری حدیث بہار شریعت میں موجود ہے۔ [بہار شریعت، حصہ ۵، ص: ۹۵۰ روزے کابیان، بحوالہ بیہقی شعب الایمان، مکتبۃ المدینہ]
کتبـــــــــــــــــــــــــــہ:
سراج الفقہاء مفتی محمد نظام الدین رضوی مصباحی
شیخ الحدیث و صدر مفتی و سابق پرنسپل جامعہ اشرفیہ، مبارک پور

[ماہنامہ اشرفیہ، آپ کے مسائل، مارچ 2024]

ایک تبصرہ شائع کریں