غروب آفتاب کے قریب جہاز اڑان بھرلے تو روزہ کب افطار کریں؟

Fatwa No. #259

رمضان شریف میں عمرے کے لیے غروب آفتاب کے قریب جہاز نے اڑان بھری، اگر ایئر پورٹ پر رہتے تو دو تین منٹ میں روزہ افطار کر لیتے مگر پرواز کی صورت میں دیر تک سورج نظر آتارہا تو افطار کب کریں؟
المستفتی:

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

الجواب:

  جب یقین ہو جائے کہ سورج غروب ہو گیا، اور اندھیرا چھا جائے تب افطار کرے۔ زمین پر ہو تو جس جگہ رہتا ہے وہاں کے غروب کا لحاظ کر کے روزہ افطار کرناہے۔ مثلاً یوپی کا رہنے والا ممبئی چلا جائے تو اپنے یہاں کی بہ نسبت بہت دیر سے روزہ افطار کرے گا، یوں ہی زمین کا رہنے والا اگر فضاوں میں چلا جائے تو وہاں کے اعتبار سے جب غروب ہو  تب افطار کرے۔ قرآن حکیم میں مطلقاً یہ حکم دیا گیا:

ثُمَّ اَتِمُّوا الصِّيَامَ اِلَى اللَّيْلِ.

ترجمہ: روزے رات تک پورے کرو۔

اس اطلاق کا تقاضا یہی ہے کہ جس کے حق میں جہاں رات آئے وہ وہاں پر روزہ افطارکرے۔ واللہ تعالیٰ أعلم
کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ:
سراج الفقہاء مفتی محمد نظام الدین رضوی مصباحی شیخ الحدیث و صدر مفتی و سابق پرنسپل جامعہ اشرفیہ، مبارک پور

[ماہنامہ اشرفیہ، آپ کے مسائل، مارچ 2024]

ایک تبصرہ شائع کریں