جہاں چند گھنٹوں بعد ہی سورج طلوع ہو جاتا ہے وہاں کب تک کھا پی سکتے ہیں؟

Fatwa No. #261

برطانیہ وغیرہ کچھ ممالک میں کچھ خاص ایام میں دن غروب ہونے کے چند گھنٹے بعد سورج طلوع ہو جاتا ہے، حالاں کہ ابھی نہ شفق غروب ہوتی ہے اور نہ صبح کاذب یا صادق طلوع ہوتی ہے۔ وہ لوگ رمضان المبارک کی راتوں میں کب تک کھاپی سکتے ہیں ؟
المستفتی:

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

الجواب:

  وہ لوگ رات کا پورا وقت جوڑ کر تنصیف کرلیں، آدھی رات تک کھائیں، پئیں، اور آدھی رات کے بعد روزے کے ممنوعات سے بچیں۔ آدھی رات تک تو یقیناً رات ہے اور اس کے بعد شک ہے۔ لہذا شک والے اوقات میں کھانے پینے سے احتراز کریں، عبادات میں احتیاط پر عمل ضروری ہوتا ہے۔ لہٰذا یقینی طور پر روزے کو محفوظ رکھنے کی یہی صورت ہے کہ نصف شب سے پہلے تک کھائیں پئیں۔ واللہ تعالیٰ أعلم
کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ:
سراج الفقہاء مفتی محمد نظام الدین رضوی مصباحی شیخ الحدیث و صدر مفتی و سابق پرنسپل جامعہ اشرفیہ، مبارک پور

[ماہنامہ اشرفیہ، آپ کے مسائل، مارچ 2024]

ایک تبصرہ شائع کریں