Fatwa No. #263
زید مدرسہ کا ایک اہم رکن ہے۔ اس نے رمضان شریف کے موقع سے مدرسہ کی جانب سے ایک اشتہار شائع کیا، اس اشتہار میں اس مسئلہ کو تحریر کیا جس سے عوام الناس میں کافی کھلبلی اور کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔ اور ہزاروں نے مذکورہ مسئلہ پر عمل کیا۔
نقل اشتہار:
اپنی بیوی سے رات میں صحبت کیا اور سارا دن غسل نہیں کیا تو روزہ نہیں جائے گا۔ البتہ ترک نماز کا گنہ گار ہوگا۔ اس مسئلہ کا اظہار کیسا ہے؟
المستفتی:
محمد ابراہیم، مزدور ٹیلرس، ملنگو انیپال، پوسٹ سون برسا، سیتا مڑھی، بہار
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
الجواب:
اس مسئلہ کو اشتہار میں لکھ کر چھاپنا بہت ہی غیر مناسب بات ہے۔ روزے کی حالت میں جنابت کے ساتھ رہنا روزے کو بے نور کر دیتا ہے، اس سے روزے میں سخت کراہت پیدا ہو جاتی ہے۔
واللہ تعالیٰ أعلم
کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ:
شارح البخاري، المفتي شريف الحق الأمجدي رحمه الله تعالى
[فتاوی جامعہ اشرفیہ، ج: 7، ص: 387، 388 مجلس برکات، مبارک پور]