حج کے لیے جو رقم حج کمیٹی کو جمع کی اس پر زکات ہے یا نہیں؟

Fatwa No. #267

حج کے لیے جو روپیہ حج کمیٹی، یا حج کمپنی کو رمضان سے پہلے دیا اور رمضان میں زکات دینا ہے تو اس رقم کی زکات دینا فرض ہے یا نہیں؟

المستفتی: الحاج غلام مصطفیٰ خاں، روشن ساڑی سنٹر، غوری گنج، بنارس

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

الجواب:

حج کے لیے جو پیشگی رقم حج کمیٹی کے یہاں جمع کر دی گئی ظاہر یہی ہے کہ اس کی زکات ساقط ہے؛ کیوں کہ اب وہ اس کی ملک سے نکل گئی۔ واللہ تعالیٰ أعلم
کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ:
شارح البخاري، المفتي شريف الحق الأمجدي رحمه الله تعالى

[فتاوی جامعہ اشرفیہ، ج: 7، ص: 48، مجلس برکات، مبارک پور]

ایک تبصرہ شائع کریں