کیا حاجی ہونے کے لیے گھر سے حج کے لیے جانا ضروری ہے؟

Fatwa No. #273

سوال: ایک شخص نوکری کے سلسلے میں عرب گیا ہوا ہے۔ اس نے وہاں پر حج بھی کر لیا۔ وہ حاجی کہلائے گا یا نہیں ؟ اس کا حج ہوا یا نہیں؟
المستفتی:

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

الجواب:

اس کا حج ہو گیا۔ اس کو حاجی کہنا درست ہے۔ حاجی ہونے کے لیے ضروری نہیں کہ کوئی اپنے وطن سے حج کو جائے۔ کسی طرح ایام حج میں مکہ معظمہ پہنچ کر اوقات مقررہ میں ارکان حج کر لیا تو اس کا حج ہو گیا اور وہ حاجی ہو گیا۔ والله تعالى أعلم
کتبــــــه:
شارح البخاري المفتي شريف الحق الأمجدي علیه الرحمة والرضوان

[فتاویٰ جامعہ اشرفیہ، ج: 7، ص: 471، 472،مجلس برکات جامعہ اشرفیہ، مبارک پور]

ایک تبصرہ شائع کریں