Headlines
Loading...
المفتی کے دو سو فتاویٰ مکمل

الحمد لله رب العلمین والصلاۃ والسلام علیٰ سید المرسلین، أما بعد فأعوذ بالله من الشيطن الرجيم بسم الله الرحمن الرحيم

اللہ پاک کا شکر و احسان ہے کہ آج المفتی ویب سائٹ پر 200 فتاویٰ مکمل ہوچکے ہیں۔ اس موقع پر ہم اپنے ان تمام احباب کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنھوں نے ویب سائٹ کو یہاں تک پہنچانے میں دامے، درمے، سخنے، قدمے کسی طرح بھی حصہ لیا۔

ہم اپنے جملہ قارئین کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ویب سائٹ پر فتاویٰ پڑھ کر اور شیئر کرکے ہماری حوصلہ افزائی فرمائی۔

المفتی کیا ہے؟

سوشل میڈیا اس کے اس دور میں جب لوگ علماء سے مسائل کم اور گوگل سے زیادہ پوچھتے ہیں، اور سرچ کرنے پر اکثر بد مذہبوں کی ویب سائٹ کے سرچ رزلٹ آتے ہیں یا پھر ایسی ویب سائٹ کے کہ جن کے فتاویٰ کا کوئی بھروسہ نہیں۔ الا ماشاء اللہ۔ پھر لوگ ان پر عمل پیرا ہوکر غلطی کے مرتکب ہوتے ہیں۔ ایسے نازک دور میں علمائے اہل سنت کے فتاویٰ کو عام کرنے اور انھیں گوگل سرچ میں لانے کا عزم رکھنے والی ایک عظیم الشان ویب سائٹ کا نام المفتی ہے۔

اس میں کیا خاص بات ہے؟

خاص بات یہ ہے کہ اس ویب سائٹ پر تمام فتاویٰ تحقیق و تنقیح کے بعد ہی اپلوڈ کیے جاتے ہیں اور تمام فتاویٰ مفتی بہ مذہب کے مطابق ہیں۔ صرف فتاویٰ نہیں بلکہ درست فتاویٰ کا گلدستہ پیش کرنا اس کا ہدف ہے۔

دوسری خاص بات یہ ہے کہ اس پر حسب ضرورت و موقع فتاویٰ پیش کیے جاتے ہیں۔ تقریباً روزانہ کی بنیاد پر کوشش کی جاتی ہے کہ آپ کو وقت کی ضرورت کے مطابق فتاویٰ پہنچائے جائیں۔

تیسری خاص بات ہے اس کی خوب صورتی اور ڈیزائن ہے۔ بڑی محنت سے فتاویٰ کی فارمیٹنگ کی جاتی ہے تاکہ قارئین کو پڑھنے میں دشواری اور اکتاہٹ نہ ہو۔

آپ تعاون کیسے کرسکتے ہیں؟

آپ کا سب سے بڑا تعاون یہ ہے کہ جیسے ہی ویب سائٹ سے نوٹیفکیشن یا واٹس ایپ گروپ میں لنک آپ تک پہنچے اسے اوپن کرکے ایک بار ضرور پڑھ لیں۔ اگر آپ اہل علم ہیں اور مسئلہ پہلے سے معلوم ہے تو شئیر کردیں تاکہ آپ کے وہ متعلقین و احباب پڑھ سکیں جنھیں مسئلہ معلوم نہیں ہے۔

وقتاً فوقتاً ویب سائٹ پر پہلے سے موجود فتاوی میں حسب موقع و ضرورت فتاوی کی لنک شئیر کرتے رہا کریں۔

تعاون یوں بھی ہوسکتا ہے

آپ کو فقہ و افتا سے دل چسپی ہے اور کتب فقہ و فتاوی کے مطالعے کا شوق ہے تو آپ ہمیں معتبر کتب فتاویٰ سے مسائل منتخب کرکے دے سکتے ہیں۔ المفتی ٹیم نگران مفتیان کرام سے مشورہ کرکے فتاویٰ ویب سائٹ کے حوالے کر دے گی۔

ہمیں فتاویٰ کی ٹائپنگ کی ضرورت ہوتی ہے۔ آپ المفتی کے دیے گئے فارمیٹ کے مطابق ہمیں ہمارے منتخب فتاویٰ ٹائپ کرکے دے سکتے ہیں۔ اس کے لیے آپ ہم سے ہمارے میل پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

Al-mufti Team
Powered By SIRAATUL ISLAM

3 تبصرے

Kya Aap Ko Malum Hai? Al-mufti Ke Tamam Fatawa Haq Aur Sahi Hain, Zimmedar Muftiyane Kiram ki Nigrani Men Jari Kiye Jate hain aur Bila Jhijak Amal Ke Qabil Hain, Aap Se Guzarish Hai Ke Al-mufti Ke Fatawa Zyada se zyada Share Karen Aur Sawab Ke Mustahiq Bane.